قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ پلانٹر‘ٹریکٹر ڈرل‘سنگل روکاٹن ڈرل ‘پوریا کیرا‘ ڈبلنگ وچوپاکے ذریعے کاشت نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہے لہذاکاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12انچ رکھاجائے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھناچاہئے، کہ بیج تروتر حالت میں کاشت کیاجائے اور بیج کی گہرائی 2انچ سے زیادہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر کھیلیوں پرکاشت کرنا مقصود ہو توکھیلیاں آلوکاشت کرنیوالے رجرسے شرقاً غرباً نکالی جائیں اور کھیلیوں میں پہلے پانی لگایاجائے پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔