دیسی و سبز کھادوں

کاشتکاردیسی و سبز کھادوں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں

فیصل آباد (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دیسی و سبز کھادو ں کا استعمال گندم کی بمپرکراپ کاضامن ہے جبکہ کاشتکار زمین کی طبعی حالت کے پیش نظر دیسی و سبز کھادوں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ سائنسی دور میں زرعی پیداوار کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے کھادوں کامتناسب استعمال لازمی ہوچکاہے مگر ان کے استعمال میں متعدد عوامل شامل ہیں جن میں زمین کی بنیادی ذرخیزی ،کلراٹھا پن، اس کی قسم ونوعیت ، دستیاب نہری یا ٹیوب ویل کے پانی کی مقدار اور مختلف فصلوں کی کثرت کاشت سمیت پچھلی فصل وغیرہ کو مد نظر رکھنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام عوامل کو پیش نظر رکھ کر کھادوں کی مقدار کے درست تعین میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمین کی بنیادی ذرخیزی اور طبعی حالت کودرست رکھنے کیلئے دیسی و سبز کھادوں کااستعمال انتہائی اہمیت اختیار کرگیاہے اسلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد اگر 8 سے10 ٹن فی ایکڑ ڈال دی جائے تواس سے نہ صرف زمین کی ذرخیزی اور نامیاتی مادوں میں اضافہ ہو گا بلکہ زمین کی طبعی حالت بھی بہتر ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ اگر گندم کی کاشت کے وقت گوارے ، جنتر یا دیگر پھلی دار اجناس اگائی جائیں اور پھول آنے کے وقت انہیں بطور سبز کھاد زمین میں دبادیاجائے تو اس سے بھی زمین کی حالت انتہائی بہتر ہو گی جس سے گندم کی بمپر کراپ کا حصول بھی یقینی ہو جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں