کاشتکار

کاشتکارحالیہ سردی کی شدیدلہر کے پیش نظر محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں،محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):کاشتکارحالیہ سردی کی شدیدلہر کے پیش نظر فصلوںپھلدارپودوں اور سبزیوں محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ نئے چھوٹے باغوں اور نرسریوں خصوصا آم کے پودوں کو کورے کیوجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتاہے اس لئے پودوں کوفوری طورپرڈھانپ دیں ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طورپر ڈھانپا جاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشاہدہ میں آیاہے کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھانپ دیتے ہیں ایسی صورت میں بوریوں کا منہ نیچے سے کھلارکھیں اور دن کے وقت پودوں سے بوریااتاردیں جبکہ رات کو پودوں کو دوبارہ ڈھانپ دیںفصلوںباغات اور سبزیوں کی ہلکی آبپاشی کریں اور پودوں کے تنوں کو بورڈ و پیسٹ لگائیںچھوٹی نرسریوں اورسبزیوں کوپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور فصل کے شمال کی طرف سرکنڈہ لگادیں تاکہ فصل شمال کی طرف سے آنیوالی ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں