کارپٹ ایسوسی

کارپٹ ایسوسی ایشن کا سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن نے کوروناوباء کی وجہ سے عالمی نمائشوں کے انعقادمیں مشکلات کے باعث سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے اورماضی میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کامیاب تجربے کو دوہرانے کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اوردرپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنماعبد اللطیف ملک ،سعید خان ،محمد اکبر ملک،میجر(ر) اخترنذیر،فیصل سعید خان، دانیال حنیف سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ریا ض احمد نے اجلاس کو بتایا کہ کوروناوباء کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی ” ڈوموٹیکس” نمائش کاانعقادممکن نہیںاور2022ء کے لئے بھی ورچوئل نمائش کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن سنگل کنٹری نمائشوں کے انقاد کے حوالے سے اپنے طو رپر تجاویزمرتب کر کے حکومت کے متعلقہ اداروںکو بھجوائے گی اورجواب آنے پر آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔اجلاس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ماضی کے تجربے کودہرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ریاض احمد نے کہا کہ حکومت برآمدی شعبوں کیلئے زیر و ریٹڈ ریجیم کی بحالی کاحتمی فیصلہ کر کے اس کا اعلان کرے جو موجودہ حالات میں کارپٹ انڈسٹری کیلئے آکسیجن سے کم نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں