تالین(عکس آن لائن)کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جارہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد نئی حکومت کے قیام راستہ صاف ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالٹک ملک ایسٹونیا میں لبرل ریفارم پارٹی اور سینٹر پارٹی کے درمیان ایک نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوجانے کے بعد کاجا کالاس ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گی۔کاجا کالاس لبرل ریفارم پارٹی کی سربراہ ہیں۔ بائیں نظریات کی حامل سینٹر پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کرنے پر معاہدہ ہوجانے کے بعد وہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔دونوں جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا،ہم ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو کووڈ انیس کے بحران کو موثر طور پر حل کرنے، اسٹونیا کو مستقبل کی جانب لے جانے اور ملک کے تمام شعبوں اور خطوں کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔کالاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری حکومت میں وزارت کی ساخت کے پیچھے خیال یہ ہے کہ مرد اور عورتوں کے درمیان اور تجربہ کار اور نئے جوش کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ ، صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار ِتعزیت
- ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
- خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات
- کچے کے ڈاکوں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان