کابینہ کا اجلاس

کابینہ کا اجلاس کل طلب،9 نکاتی ایجنڈا پرزیر غور آئیگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ہے ،9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا ،

وفاقی کابینہ سیاسی ،معاشی اور قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی ،کابینہ مہنگائی پر کنٹرول کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی ،کابینہ اجلاس میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ریاست مخالف بیانات کا جائزہ لیا جائے گا ،

ایاز صادق کے بیان کے بعد کی صورتحال پر بھی کابینہ اجلاس میں مشاورت ہوگی ،کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائےگی ،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کو کفایت شعاری اور تعمیرنو کی ٹاسک فورس بریفنگ دے گی،

پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے ،پاک عرب ریفائنری لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی ،وفاقی کابینہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں