ڈی پی او اوکاڑہ

ڈی پی او اوکاڑہ نے ایس ایچ او حجرہ انجم ضیاءکومعطل کرنے کے بعد نوکری سے برخاست کردیا

اوکاڑہ ( نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ایچ او حجرہ انجم ضیاءکومعطل کرنے کے بعد ڈس مس فرام

سروس کردیا ایس ایج او پر الزام تھا کہ اس نے سرکاری کوارٹر میں ناصرف خاتون سے زیادتی کی بلکہ اسے شراب پلا کر تشدد کا نشانہ

بنایا تفصیلات کے مطابق خاتون صباءبی بی نے چند روز قبل تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او انجم ضیاءکے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو

درخواست دی کے ایس ایچ او نے نہ صرف اسے کواٹر میں بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اس سلسلے

میں ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس پی انوسٹی گیشن شمس الحق درانی ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کی جس میں ایس ایچ او گناہ گار ثابت ہوا جس کی روشنی میں ڈی پی او نے ایس ایچ او انجم ضیاء کو فوری طور پر

معطل کرتے ہوئے ان کی جگہ جاوید خان کو ایس ایچ او تعنیات کر دیا ایس ایچ کے خلاف متاثرہ خاتون صبا کی درخواست کی روشنی میں

زیر دفعہ 376 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا خاتون نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ایس ایچ او نے اس کے ساتھ اس بنا پر مراسم

پیدا کر لئے کہ وہ اس کے ساتھ شادی کرے گا ملزم مسلسل چھ سات سال سے اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور جب اس نے شادی کا کہا تو

ایس ایج نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او انجم ضیاءکوٹ ڈسٹنس فروم سروس کر دیا ،ڈی ڈی پی او

اوکاڑہ عمر سعید ملک نے اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین ور جنرل سیکرٹری غلام مصطفی چوہدری اور چیرمین پریس کلب

ظفر چوہدری کی زیر قیادت ملنے والے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اگر

پولیس میں چھپی ہی کالی بھیڑیں جرائم میں ملوث ہیں تو انہیں کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ایسی کالی بھیڑوں کا انجام ملازمت

سے برخاستگی اور جیل ہوگا انہوں نے کہا کے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران لائق تحسین ہیں ان کو نقدی اور تعریفیں اسناد

و انعامات سے نوازا جارہا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ تھا نہ یا سرکاری

کوارٹر کو نجی کاموں کے لیے استعمال کرے انہوں نے کہا کہ ان کا مشن عوامی خدمت ہے اور وہ یہ کام سرانجام دیتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں