سبزی وفروٹ منڈی

ڈی ایس پی شمس الحق درانی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدرنے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کے ڈی ایس پی شمس الحق درانی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدرنے سبزی وفروٹ منڈی میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد اور سکیورٹی کے متعلق مشترکہ دورہ کیا۔ علی الصبح ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں ملازمین کی حاضری اور اشیاءخوردونوش کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزی اور شکایت رجسٹر، گراں فروشی، منافع خوری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اے سی نے گاجر، مٹر، آلووں اور دیگر اشیاءکی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور نیلامی کے عمل کی شیٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی نے خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے گفتگو کی اور سبزی منڈی میں موجود کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سی سی ٹی کیمروں اور فوٹیج بھی چیک کیں۔ سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے رات کے اوقات میں سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقعہ پر سبزی منڈی کے صدر سردارعلی سابق چیئرمین بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں