جرائم کی روک تھام

ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ نےجرائم کی روک تھام کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں

بہاول پور (نمائندہ عکس آن لائن)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپر(آباد)کے چیئر مین ملک اعجاز احمد آرائیں اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اسرار حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے آج ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ فرحان حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک اعجاز احمد آرائیں نے کہا کہ ڈی پی او صہیب اشرف کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ فرحان حسین نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں بھی پولیس نے اچھے اقدامات کیے ہیں جس سے شہر میں جرائم کی کمی واقع ہو ئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کینٹ کی ٹیم نے جرائم کی روک تھام میں جو کردار ادا کیا ہے بالخصوص تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر حمزہ کی کوششیں کی وہ بھی قابل ستائش ہیں۔

اس سلسلے میں آبا دکے چیئر مین اور مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء ایس ایچ او تھانہ کینٹ فرحان حسین کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ڈی پی او صہیب اشرف کو ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا وفد میں شامل افراد میں‘جام سہیل مجید‘حاجی محمد سعید‘محمد اسلم خان‘ وقار خان‘ خرم شہزاد‘قلیم بھائی‘خالد بلوچ رند‘میاں احسن‘ڈاکٹر محمد افضل برلاس‘ رانا ناصر اور ایاز قریشی شامل تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے گشت کو موثر کیا گیا ہے اور ڈی پی او کی ہدایت پر تمام تھانوں کی حدود میں پولیس کے جوان دن رات جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے اور شہری بھی بلا خوف خطر اپنے مسائل کے حل کیلئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں