ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش میچ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر بک کرالیا

سڈنی(عکس آن لائن)آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے خلاف بگ بیش میچ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر بک کرالیا تاکہ اپنے بھائی کی شادی سے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ سکیں۔

اسٹیون اسمتھ جمعے کے روز سڈنی سکسرز کی جانب سے اس سیزن میں واحد بگ بیش میچ کھیلیں گے، حریف ٹیم سڈنی تھنڈر میں وارنر شامل ہیں مگر اسی روز ان کے بھائی کی 250 کلومیٹر دوری پر شادی کی تقریب ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں نے 2 ایئرکرافٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی بکنگ بھی کرائی، سفر موسم سے مشروط ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ شادی کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی سڈنی پہنچ جاں تاکہ اسمتھ کے خلاف بگ بیش میچ کھیلنے کا موقع مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں