ڈینگی کے ممکنہ

ڈینگی کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئے جائے،ڈ پٹی کمشنر

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) ڈ پٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ ضلع گجرات میں ڈینگی کے ممکنہ

خطرے کو کم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس ٹیمز کی

کارکردگی کو بڑھا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ،سی ای او ایجو کیشن چو ہدری محمد اورنگزیب ،

ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر محمد آصف ،ڈی ایچ او ایاز ناصر و دیگر انتظامی محکموں کے افسران

بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت 956 ڈینگی

کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ، تحصیل گجرات میں 643 ، کھاریاں 264 ، سرائے عالمگیر میں49

ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع بھر میں 412 ڈینگی

سرویلنس ٹیم کام کررہی ہیں جن میں 293 ان ڈور اور 119 آﺅٹ ڈور ٹیمز کام کررہی ہیں، تما م ٹیمیں گھر گھر

جا کرڈینگی سرویلنس اور ڈینگی سے بچاﺅ کی آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تمام

محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلنس اور آگاہی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی نہ بھرتی جائے.

اور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی باقاعدگی سے ٹریننگ کر وائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسات کے موسم میں

شہری ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیراپنائیں،شہری اپنے گھروں میں پانی کے برتن کو ڈھانپ کر

رکھیں،کسی بھی جگہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور دروازے اور کھڑکیوں پر جالی کا استعما ل کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں