میئر کراچی

ڈینسوہال میں بننے والا شہر کا پہلا میوزیم 23 مارچ کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، میئر کراچی

کراچی (عکس آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کے ایم سی میں مختلف اصلاحات کی ہیں جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے پہلے میوزیم کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ سابق میئر وسیم اختر کے دور میں پورے سال میں 1.2ارب روپے جمع ہوئے جب کہ ہمارے دور میں کے ایم سی کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2023کے پہلے 6ماہ میں 580ملین کی آمدنی ہوئی، اگلے 6 ماہ میں ریونیو میں زیادہ اضافہ ہوگا، کے ایم سی جوپیسہ اکٹھاکرے گی، اس کافیصلہ منتخب کمیٹی کرے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کا ایک ایک پیسہ کراچی کی فلاح وبہبودپر خرچ ہوگا۔میئر کراچی نے کہا کہ بدقسمتی سے تعصب، نفرت کی سیاست میں تاریخی ورثیکو بھلا دیا گیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی تاریخی ورثے پر کام کرے گی، ٹیکسوں کا نظام مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے پہلے میوزیم کی منظوری دی، میوزیم ڈینسوہال کراچی میں قائم کیا جائے گا، 23مارچ کو عوام کے لیے میوزیم کھول دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں کراچی کے نوادرات لوگ گھروں میں لے گئے، ہم نے لوگوں کے گھروں سے نوادرات برآمد کرائے۔میئر کراچی نے کہا کہ 25اگست1947کو قائد اعظم محمد علی جناح نیکے ایم سی کا دورہ کیا، ملکہ برطانیہ اور شاہ فیصل مرحوم نے بھی تاریخی عمارت کادورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں