ڈیرن سیمی

ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کیلیے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں، ساتھ ہی بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔انہوںنے کہاکہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں