اسد عمر

ڈیجیٹل اکانومی تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی رسائی ضروری ہے، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم چیز ہے، ایلیٹ کلاس کے ساتھ ساتھ نچلے طبقے کی بھی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اسد عمر نے سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کا کردار قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری سے ملکی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم گورننس کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمارے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ اہم ہو سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سب کو معلوم ہوتا ہے حکومت کیا کر رہی ہے، ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خود مختار بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم چیز ہے، اس تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی بھی رسائی ہونی چاہیے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں