پیشگی انتظامات

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات کے جائزہ کے لیے فلڈ کنٹرول روم کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا سیلاب سے نمٹنے کے سلسلہ میں کیے گئے پیشگی انتظامات کے جائزہ کے لیے دریائے چناب، نالہ پلکھو سمیت خانکی بیراج میں قائم کیے گئے فلڈ کنٹرول روم کا دورہ،انہوں نے حالیہ بارشوں، مون سون سیزن اور دریائے چناب میں ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی کی آمد سے قبل حفاظتی اور پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ایکسئین خانکی بیراج اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد وقار حسین نے انہیں انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ماضی میں آنے والے سیلابی ریلوں اور ان سے ہونے والے نقصانات بارے تفصیلی بریفنگ لی، نالہ پلکھو اور خانکی بیراج میں سیلابی پانی کے گزرنے کی موجودہ صلاحیت،حساس بندوں، کمزورپشتوں کی مضبوطی کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے بھی دریافت کیا۔

ایکسئین خانکی بیراج نے انہیں بتایا کہ خانکی بیراج کی سیلابی پانی گزارنے کی صلاحیت 8لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 11لاکھ کیوسک ہو چکی ہے جس سے دریائے چناب کے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کی حدود میں واقع قریبی علاقوں کو محفوظ بنانے میں بڑی مدد ملی ہے، نئے بیراج کی تعمیر سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ انہار نے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور 24گھنٹے پانی کے بہاﺅ پر نظر رکھنے کے لیے فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیاگیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر ویرآباد وقار حسین نے اربن فلیڈنگ اور نالہ پلکھو سے قریبی آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لیے قبل از وقت انتظامات شروع کر دیے ہیں مشینری اور آلات کو آپریشنل کرنے کے علاوہ تربیتی مشقوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ بہتر اور جامع حکمت عملی سے املاک اور قیمتی جانوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر)علی اکبر بھنڈر،اے سی وزیرآباد وقار حسین اور ایکسئین خانکی بیراج بھی ین کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں