سیوریج نالہ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی خصوصی ہدایت پر قصبہ موڑکھنڈا میں عرصہ دراز سے بند سیوریج نالہ کی صفائی کا کام شروع

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر قصبہ موڑکھنڈا میں عرصہ دراز سے بند سیوریج نالہ کی صفائی کا کام شروع کروادیا گیا، علاقہ مکینوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا میں عرصہ دراز سے سیوریج نالہ کی صفائی کا کام نہ ہوسکا تھا جس کے باعث سیوریج کا گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں نکل آتا تھا، گلیوں اور بازاروں میں جمع شدہ گندے پانی کے باعث راہگیروں اور علاقہ مکینون کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز دپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر ٹاﺅن کمیٹی رائے افتخار احمد اور چیف آفیسر عزیر انور کی زیر نگرانی موڑکھنڈا میں نالہ کی صفائی کا کام شروع کروادیا گیا ہے

اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی مہم زور و شور سے جاری ہے، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی اور ٹاﺅن کمیٹیوں کاعملہ نالہ جات ،ڈمپنگ سائٹس،ٹاﺅن ،وارڈز اور پارکوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کررہا ہے، سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،

صفائی کا نظام موثر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی کارکردگی کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی مہم کے دوران اہلکاران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادار کریں سستی اور کاہلی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر گھروں ، گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا ساتھ دینا ہوگا ،تمام دکانداروں اور گھروں کے مالکان سے گذارش ہے کہ اپنے گھر یادکانوں کو صاف کرکے کوڑے کو اپنی دکان کے اندر رکھے ہوئے ڈسٹ بن میں رکھیں اور رات کو قریبی کوڑے کے پوائنٹ میں ڈالیںتاکہ گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں