ڈپٹی کمشنر نارووال

ڈپٹی کمشنر نارووال کا محکمہ صحت کی موبائل ٹیموں کی بچوں کو پلائی جانے والی پولیو ویکسین کاجائزہ لیا

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کا ضلع نارووال میں جاری پولیو مہم کے جوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمیت شہر میں مختلف مقامات ویگن اسٹنیڈ اور یونین کونسل دھرگ میانہ میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نارووال نے محکمہ صحت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی موبائل ٹیموں کی طرف سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پلائی جانے والی پولیو ویکسین کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیٹرز کی کارکردگی کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ویکسی نیٹرز اور دیگر عملہ کو ہدایت کہ وہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے نیک نیتی اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں اور دوران مہم کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رھے اور اس سلسلہ میں انہیں کوئی رکاوٹ پیش آئے وہ براہ راست ان کے علم میں لاِئیں تاکہ فوری طورپر اس تدارک کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر محکمہ صحت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ودیگر اس موقع پر موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں