ڈپٹی کمشنر سرگودھا

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقرکا رمضان بازار ساہی والاچانک دورہ ، سٹالوں کا معائنہ کیا

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقرکا اچانک دورہ رمضان بازار ساہی وال ،اشیائے خوردونوش گوشت چینی اور آٹے کے سٹالوں کا معائنہ کیا انہوں نے بازار انتظامیہ کو ہدایات کی کہ سستے رمضان بازار میں اشیاءکی بلاتعطل اور وافر مقدار میں فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گراں فروشوں ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں

اس موقع پر مجسٹریٹ حضرات کو ہدایات کی کہ وہ شام تک رمضان بازاروں میں سٹالوں پر وقفے وقفے سے اشیا کی قیمتوں اور معیار کو چیک کریں انہوں نے رمضان بازار میں بزرگ خواتین کی سہولت کے لیے کےے جانے والے اقدامات صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بھی دیکھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد جمیل۔نائب تحصیلدار ملک ممتاز فاروقہ۔چیف آفیسر چودھری محمد اشرف گوندل۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں