ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ

ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین کے اجلاس کا انعقاد

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کی اجلاس میں مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اس موقعہ پر 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامی امور کے سلسلہ میں بریفنگ دی گئی۔

علامہ محب النبی طاہر نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو بتایا کہ 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس میلاد صبح 8 بجے ننھے میاں سرکار کے دربار سے روانہ ہو گا اور ریلوے روڈ اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گول چکر میں پہنچ کر دواخانہ آب خضر پر اختتام پذیر ہو گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو جلوس کو پرامن رکھنے کے لئے مرکزی میلاد کمیٹی کے تمام اراکین کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین کوبتایا کہ ربیع الاول کی تقریبات اور جلوس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے بتایا کہ ضلع بھر کے جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں