ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے آخری روز وینزویلا کے شہریوں کی ملک بدری 18 ماہ کے لیے روک دی

واشنگٹن(عکس آن لائن)سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں قیام کے اپنے آخری روز وینزویلا شہریوں کی ملک بدری 18 ماہ کے لیے روکنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے کسی بھی شہری یا وینزویلا سے بغیر شہریت آئے امریکہ میں قیام پزیر غیر ملکیوں کی ملک بدری 18 ماہ کے لیے روک دی گئی ہے اور یہ فیصلہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے مفاد میں کیا گیا ہے۔امریکی اخبار میامی ہیرالڈ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلوریڈا میں ملک بدری اور حراست کے خوف کے تحت زندگی گزارنے والے وینزویلا کے 2 لاکھ شہریوں کو فائدہ مل سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں