بدبخت بیٹے

ڈسکہ:بدبخت بیٹے نے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن)آوارہ گردی سے منع کرنے اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر بدبخت بیٹے نے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ماں باپ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں ایک بیٹا اور بیٹی ہسپتال میں زیر علاج حالت تشویشناک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کا اعتراف جرم

تفصیلات کے مطابق 21اپریل کی شب تھانہ سٹی کے علاقہ جامکے روڈ کے رہائشی محنت کش محمد اشرف کے ایک ہی گھر کے سات افراد آگ لگنے سے جھلس گئی وقوعہ گیس لیکج ،مچھر مار کوائل اور شارٹ سرکٹ کی وجہ بتائی گئی گذشتہ روزمتوفی اشرف کے بھائی اصغر کے شک گذرنے پر انہوں نے متوفی کے بڑے بیٹے علی حمزہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اقبال جرم کر لیا جس پر ملزم کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا ملزم علی حمزہ نے اقرار جرم کر تے ہو ئے بتایا کہ والدین آوارہ گردی سے منع کر تے اور اکثر ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے تھے اس روز بھی انہوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو وہ طیش میں آگیا اور کمرے میں ہو ئے افراد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر خود فرار ہو گیا

اس واقعہ میں اس کا والداشرف،بیوی یاسمین ،بہنیں صوبیہ ،فوزیہ ،حرم شہزادی ،بھائی حیدر اور علی رضا جھلس گئے تھے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور تمام افراد کوطبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں لاہور ریفر کردیا گیالاہور ہسپتال میں اس کا والد45سالہ محنت کش اشرف ولد خان ، بیوی 45سالہ بیوی یاسیمین ،27سالہ بیٹی صوبیہ 26اپریل کو ،بیٹا حیدریکم مئی کو اور20سالہ فوزیہ2مئی کو انتقال کر گئی تھیں ،13سالہ بیٹا علی رضا اور 9سالہ بیٹا حرم شہزادی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے سٹی پولیس نے متوفی اشرف کے بھائی اصغر کی مدعیت میں ملزم علی حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں