چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے

چکوال (نمائندہ عکس آن لائن)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،سیکیورٹی آرڈر کا اجرائ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے

ایلیٹ فورس، مجاھد سکوارڈز اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ کی جارہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاو کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے سب ڈویڑنل پولیس افسران عبادت گاہوں پر تعینات فورس کو چیک اور بریف بھی کرینگے عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم مصروف عمل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں