زارا نور عباس

ڈرامہ زیبائش میں کام کرنا میری غلطی تھی لیکن اس سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے، زارا نور عباس

کراچی(عکس آن لائن)اداکارہ زارا نور عباس نے ڈراما سیریل’زیبائش’ میں ناقص کارکردگی اور ڈرامے کی ناکامی پر کہا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنا ان کی غلطی تھی لیکن اپنی اس غلطی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔پاکستانی نجی چینل سے نشر ہونیوالا ڈراما ‘زیبائش’ ناقص اداکاری، خراب ایڈیٹنگ، پلاٹ میں بے شمار غلطیوں اور سب سے بڑھ کر اقربا پروری کے باعث پہلی ہی قسط سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

لوگوں نے اس ڈرامے کو اتنا زیادہ ناپسند کیا ہے کہ اس ڈرامے کی ہر قسط پر لوگ تعریف سے زیادہ تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ڈراما ”زیبائش” میں اداکارہ زارا نور عباس کی کارکردگی لوگوں کو بالکل بھی پسند نہیں آرہی۔ ڈراما’عہدوفا’ کے بعد لوگوں کی امیدیں زارا سے بے حد بڑھ گئی تھیں لیکن زارا نور عباس نے اس ڈرامے میں لوگوں کو شدید مایوس کیا۔ ‘زیبائش’ میں اپنی ناقص کارکردگی اور ڈرامے کی ناکامی پر حال ہی میں زارانور عباس نے ایک انٹرویو دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں