اداکارہ آمنہ ملک

ڈراموں کے ذریعے فنکارانہ صلاحیتیں بہتر طریقے سے اجاگر ہوتی ہیں ‘ آمنہ ملک

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ڈراموں کے ذریعے فنکارانہ صلاحیتیں بہتر طریقے سے اجاگر ہوتی ہیں‘ پاکستانی فلموں کا معیار وقت کے ساتھ بہتر ہورہاہے،‘ بڑی پلاننگ اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔اپنے ایک انٹر ویو میں آمنہ ملک نے کہا کہ وسائل کے ساتھ اسکرپٹ، میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ کا مضبوط ورک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ فلم میکنگ میں بہتری آتی جارہی ہے۔ آمنہ ملک نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں