لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ڈراموں کے ذریعے فنکارانہ صلاحیتیں بہتر طریقے سے اجاگر ہوتی ہیں‘ پاکستانی فلموں کا معیار وقت کے ساتھ بہتر ہورہاہے،‘ بڑی پلاننگ اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔اپنے ایک انٹر ویو میں آمنہ ملک نے کہا کہ وسائل کے ساتھ اسکرپٹ، میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ کا مضبوط ورک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ فلم میکنگ میں بہتری آتی جارہی ہے۔ آمنہ ملک نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر