ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے کرونا کیخلاف جنگ میں ڈیکسامیتھازون کو بڑی خوش خبری قرار دیدیا

نیویارک (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ 19کے سنگین مریضوں کی جان بچانے کے حوالے سے ڈیکسامیتھاسون نامی سٹیرڈ کے ابتدائی نتائج کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے ‘بہت بڑی خبر قرا ر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت والے کووڈ 19 کے انتہائی سنگین مریضوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے سلسلے میں پہلی دوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریاس نے اپنے ایک بیان میں کہایہ بہت بڑی خبر ہے اور میں اس کے لیے حکومت برطانیہ، آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر اسپتالوں نیز برطانیہ کے ان مریضوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے زندگی بچانے والی اس سائنسی کامیابی میں اپنا تعاون دیا۔

” انہوں نے مزید کہا کہ محققین نے تحقیق کے ابتدائی نتائج ڈبلیو ایچ او کو بتائے ہیں اور ہم ا س کے مکمل تجزیہ کے اعداود شمار کے منتظر ہیں جس کے بعد ہم کووڈ 19کے علاج کے لیے اس کے استعمال کے متعلق نئے رہنما خطوط جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کل اعلان کیا تھا کہ کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کو، جو وینٹی لیٹر پر ہیں یا جنہیں آکسیجن دی جارہی ہے، ڈیکسامیتھاسون نامی سٹیرڈ دینے سے شرح اموات میں 35 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں