ابرار الحق

ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کو بطور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کو بطور چیئرمین ہلال احمر بحال کر تے ہوئے انکی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ان کی تعیناتی درست قرار دے دی اور تعیناتی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا۔درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد کر دی۔ قبل ازیں، معروف گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ سوال صرف ایک ہے، کس رول کے تحت ابرارالحق کو تعینات کیا گیا، کیا یہ انتظامی امور ہیں جو وزیر اعظم نے چلانے ہیں، وفاقی حکومت کو اختیار نہیں، منیجنگ باڈی کے پاس اس کی اتھارٹی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ رولز میں ترمیم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں