ڈالر کی قدر

ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ،سونا 700روپے سستا

کراچی (عکس آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی ،ادھر فی تولہ سونا700روپے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوانٹر بینک میں ڈالرکی قدر3پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.83روپے اور فروخت154.93روپے ہوگئی،اسی طرح دس پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور فروخت 155روپے ہوگئی۔

یورو 30پیسے کے اضافے سے 173.30روپے کا ہوگیا جبکہ 20پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 202.80روپے اورسعودی ریال 5 پیسے کی کمی سے 41.35روپے پرآگیا۔ یو اے ای درہم 42.40روپے اورچینی یو آن 23روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 1553ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا700روپے کی کمی سے 89600،دس گرام 600روپے کی کمی سے 76818روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1070 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں