ڈالر

ڈالر کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، حیران کن نتائج برآمد

اسلام آباد(عکس آن لائن) ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، روپیہ مستحکم۔ڈالر کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی ، حیران کن نتائج ہیں۔

امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے حکومتی ہدایات پرڈالر ذخیرہ اندوزی اور اس کی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں موثر حکومتی کریک ڈائون جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں روپیہ مضبوط اور امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار رہا۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے سستا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں