اولڈ ایج ہوم

ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر فیصل آباد ریجن میاں محمد زاہد نے اولڈ ایج ہوم اور دارالامان کا اچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر فیصل آباد ریجن میاں محمد زاہد نے اولڈ ایج ہوم اور دارالامان کا سرپرائز وزٹ کیا، اولڈ ایج ہوم میں رہائش ، صفائی ستھرائی اور کھانے کا معیار و دیگر سہولیات سمیت کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا،

میاں محمد زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود افسران وسٹاف اولڈ ایج ہوم اور دارالامان رہائش پذیر مرد واخواتین کو حکومتی سہولیات کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس سے بچنے اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں، انہوں نے کہا کہ بے سہارا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر رائے عبدالشکو ر مارتھ ،سپرنٹنڈنٹ نشیمن فیصل آباد محمد فاروق بٹ،انچارج اولڈ ایج ہوم عبدالمطلب اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان مسرت نسیم شاکربھی انکے ہمراہ تھے،

میاں محمد زاہدنے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل وقت میں مالی امداد سمیت اس قدرتی آفت سے نمٹنے کےلئے تحفظ فراہم کرنے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ فلاحی کاموں کیلئے آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈویژنل ڈائریکٹرنے اولڈ ایج ہوم میں مقیم لوگوں کو ایک ایک ہزارروپے جیب خرچ اور دارالامان میں خواتین کو کھجوریں تقسیم کیں ، اور کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے سبزہ زار میں پودا لگاکر ملک و ملت کی سلا متی کےلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں