چیئر مین سینیٹ

چین ہمارا قریبی دوست، شراکت دار اور بھائی ہے ، ہر مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،چیئر مین سینیٹ

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین ہمارا قریبی دوست، شراکت دار اور بھائی ہے ،پاکستان اور چین نے ہر مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،چین نے وباء پر قابو پانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی،چین نے وباءکے پھیلاو¿ پر قابوپانے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان ایک چائنا پالیسی اور موقف پر قائم ہے ،پاکستان چین کی حمایت اور مختلف امور پر نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین کے درمیان ورچوئل لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ کے ساتھ سینیٹرز کے وفد جن میں سینیٹرز سجاد حسین طوری، دلاور خان، مرزا محمد آفریدی، محمد علی خان سیف، مشاہد حسین سید اور نصیب اللہ بازئی نے بھی اس میں شرکت کی۔ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کرونا وباء کے بعد پارلیمانوں کے ابھرتے ہوئے نئے کردار، سی پیک اور بی آر آئی کی سطح پر تعاون اور پارلیمانی اداروں میں تعاون اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا چین ہمارا قریبی دوست، شراکت دار اور بھائی ہے،پاکستان اور چین وسیع البنیاد، طویل مدتی دوستی رکھتے ہیں، حالیہ چند سالوں میں یہ دوستی اسٹرٹیجیک شراکت داری میں تبدیل ہو گئی ہے،اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے،پاکستان اور چین نے ہر مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،چین نے وباء پر قابو پانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی،چین نے وباءکے پھیلاو پر قابوپانے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا جس پر پاکستانی قوم، حکومت، پارلیمان اور عوام شکر گزار ہیں، پاکستان ایک چائنا پالیسی اور موقف پر قائم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا قومی مفاد کے انتہائی اہم امور پر پاکستان نے چین کے موقف کی تائید کی ہے،پاکستان چین کی حمایت اور مختلف امور پر نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ا

قوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر چین نے بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کے مسلے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا پارلیمانی سطح پر پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعاون پایا جاتا ہے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر ایک جیسا موقف رکھتی ہیں،چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اب تک سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں