رپورٹ

چین کے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی انڈیکس میں توسیع کا رجحان برقرار

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی محکمہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 51.9 فیصد رہا، جو فروری کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم تھا مگر یہ گزشتہ دو سالوں میں دوسرا بلند ترین معیار تھا اور یہ مسلسل تین ماہ تک توسیع کی حد میں تھا.

سروے میں شامل 21 صنعتوں میں سے 13 کا پی ایم آئی فروری کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ چین کی اندورنی معاشی گردش کی تیز بحالی اور مینوفیکچرنگ کی پیداوار اور مارکیٹ کی طلب میں مسلسل بہتری کے نتیجے میں ، پیداوار انڈیکس اور نئے آرڈرز انڈیکس بالترتیب 54.6فیصد اور 53.6فیصد رہے۔ حال ہی میں، صنعتی اداروں کی خریداری نسبتاً فعال رہی۔ خریداری حجم انڈیکس 53.5فیصد ہے جو دسمبر 2020 کے بعد سےایک ریکارڈ ثابت ہوا ہے۔ امپورٹ انڈیکس 50.9 فیصد تھا، جو مسلسل دو ماہ تک توسیع کی حد میں تھا جس سے ظاہر ہوا ہے کہ صنعتی اداروں کی جانب سے پیداوار کے لیے خام مال کی درآمدات میں اضافہ جاری رہا۔

حال ہی میں چین کی معاشی بحالی کا رجحان برقرار رکھا گیا۔ صعنتی اداروں کا اعتماد مستحکم رہا اور پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں کا متوقع انڈیکس 55.5فیصد ہے ، جو اعلی معاشی حد میں ہے۔
چینی فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں چین میں نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس58.2فیصد رہا ، جو پیچھلے ماہ کے مقابلے میں 1.9فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

چین بھر میں کھپت کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خدمات کی صنعت بحال ہورہی ہے۔خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس56.9 فیصد رہا ، جو گزشہ ماہ کے مقابلے میں 1.3فیصد پوائنٹ اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.2فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔اعدادوشمار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ حال ہی میں چینی شہریوں کے خریداری کرنے اور سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں تعمیراتی صنعت کی توسیع میں تیزی آئی اور متعلقہ کاروباری اداروں میں مزدوروں کی مانگ میں بھی اضافہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں