چین

چین کے معاشی حجم میں 10 بر سوں میں بھرپور اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن) “چین کی یہ دہائی “سیریز  کی ایک  پریس کانفرنس میں  تعارف کروایا گیا کہ چین کی اقتصادی طاقت گزشتہ دس برسوں  میں ایک نئی سطح پر پہنچ  چکی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  کل اقتصادی حجم 2012 کے 53.9 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 2021 میں 114.4 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے ،

اور عالمی معیشت میں اس کا تناسب 11.3 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد سے تجاوز کر گیا ہےاور فی کس جی ڈی پی 6300 امریکی ڈالر سے بڑھ کر  12000 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین  کا انوویشن انڈیکس کچھ اہم شعبوں میں تاریخی ترقی  حاصل کرتے ہوئے، دنیا میں 12ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں