سردی

چین کے صوبے شانسی میں خون جما دینے والی سردی،شہریوں نے خوب انجوائے کیا

بیجنگ(عکس آن لائن)شدید سردی اوربرفباری کے باعث چین کے صوبے شانسی نے برف کی چادر اوڑھ لی ،پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفید کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے بھی کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دنوں چین کے صوبے شانسی میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔

چین کے صوبے شانسی میں جہاں خون جما دینے والی سردی نے معمولاتِ زندگی متاثر کر رکھیں ہیں وہیں ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا، نئے قمری سال کی پہلی برف باری پر ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آرہی ہے۔پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفید کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں