پاکستان، تاجکستان

چین کے ساتھ مل کر افغانستان کی تعمیرِنو میں کردار ادا کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس افرادی قوت(مین پاور) ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہماری پہلی ترجیح افغانستان کا امن ہے، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس افرادی قوت (مین پاور) ہے، قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیو اکنامک بھی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے وژن پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وژن کے دو بنیادی ستون ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی، وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں