مشترکہ سرحدوں

چین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر امن قائم رکھنے کے پابند ہیں: ہندوستان

نئی دہلی(عکس آن لائن)ہندوستان نے چین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر امن و سیکورٹی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے چین کے صدر شی جین پینگ کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم کی گذشتہ ملاقات اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے بارے میں ان کی مفاہمت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان کا ملک ، چین سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں امن وامان قائم رکھنے کا پابند ہے۔

گذشتہ ہفتے ہندوستان اور چین کے تقریبا ڈھائی سو فوجی آپس میں الجھ پڑے تھے جس کے نتیجے میں چین اور ہندوستان کے کئی فوجیوں کو زخم اٹھانے پڑے تھے۔چین، ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا علاقہ کہتا ہے اور اسے چین کا حصہ اعلان کر چکا ہے۔ ہندوستان اور چین نے دو ہزار تین سے اب تک بیس سے زائد مرتبہ سرحدی اختلافات کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں تاہم ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں