بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے اطلاقِ معیار کی چین پر بے بنیاد الزام تراشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ سے محنت کشوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے، روزگار،معاشی و معاشرتی زندگی میں شرکت اور ترقیاتی کامیابیوں کے اشتراک میں تمام قومیتوں کے کارکنوں کی برابری کا تحفظ کرتی ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ خود امریکہ کو جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے سنگین مسائل درپیش ہیں، لیکن اس نے سنکیانگ سے متعلقہ مسائل کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا ہےاور چین کے خلاف من گھڑت باتیں کی ہیں ،ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔