چینی وزارت خارجہ

چین کے اندرونی امور میں امریکی مداخلت کی چین سخت مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤلی جیان نے کہا کہ چین کے خلاف امریکی رہنماؤں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات میں حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے، امریکہ کے یہ اقدامات چین کے اندرونی امور میں مداخلت ہیں اور چین امریکہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں،ان اقدامات سے دیگر ممالک اور خود امریکہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں جیاؤلی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت کا قومی اقتدار اعلی ، سلامتی اورترقی کے مفادات کے تحفظ کا عزم مستحکم ہے ،’’ایک ملک دو نظام ‘‘کی پالیسی پر عمل درآمد کا عزم اور کسی بھی بیرونی قوت کی جانب سے ہانگ کانگ کے امور میں غیر قانونی مداخلت کی مخالفت کرنے کا عزم بھی غیر متزلزل ہے۔ نہوں نے کہا کہ امریکہ ہانگ کانگ کے حوالے سے قومی سلامتی کی قانون سازی میں بے جامداخلت کر رہا ہے، یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے اور امریکہ اس میں ناکامی سے دوچارہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں