بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 12.888 ملین اور 12.866 ملین تک جا پہنچی.
جو بالترتیب سال بہ سال 34.4 فیصد اور 35.5 فیصد کا اضافہ ہے اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت تمام نئی گاڑیوں کی فروخت کا 40.9 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، جو مسلسل دس سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے ساتھ ہی 2024 میں1.284 ملین نئی توانائی کی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں جو 2023 کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے ۔