چین

چین کی مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں 10.9 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن) رواں سال کے آغاز سے ، چین نے سازوسامان کی تجدید کو فروغ دینے کے لئے نئے اقدامات کے سلسلے کو بھرپور طریقے سے نافذ کیا ہے۔ گھریلو طلب کی صلاحیت کے اجراء کو تیز کیا گیا ہے اور سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطا بق بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید کی پالیسی کی وجہ سے ، جنوری سے جولائی تک ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تکنیکی ٹرانسفارمیشن میں سرمایہ کاری میں 10.9فیصد کا اضافہ ہوا ، جو مجموعی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 7.3 فیصد پوائنٹس تیز ہے۔ اس کے ساتھ ہی صنعتی شعبے کی توانائی کی کارکردگی میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، چین کےفی یونٹ جی ڈی پی میں توانائی کی کھپت میں مزید کمی آئی ہے، سبز اور کم کاربن کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔