چینی نا ئب وزیر اعظم

چین کی معیشت رواں سال مجموعی طور پر بہتری حاصل کرے گی، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ (عکس آ ن لائن)چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

لیو حہ نے کہا کہ چین کی معیشت اس سال مجموعی طور پر بہتری حاصل کرے گی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ چین کی اقتصادی شرح نمو معمول کی سطح تک پہنچ جائےگی۔ چین کے بنیادی قومی حالات اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ چین بیرونی دنیا کے لئے کھلا رہےگا، کھلے پن کے معیار اور سطح کو مسلسل بہتر بنایا جائےگا۔ چین یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتا رہےگا۔

فورم کے اس سالانہ اجلاس کا موضوع “منقسم دنیا میں تعاون کو مضبوط بنانا” ہے۔ اجلاس کے دوران لیو حہ نے متعلقہ ممالک کے معززین، اسکالرز اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تبادلہ خیال کیا۔ فورم میں شرکت سے قبل لیو حہ نے سوئٹزرلینڈ کے وفاقی کونسلر اور وزیر خزانہ کیلر زوٹل اور سابق وفاقی کونسلر اور وزیر خزانہ مورر سے زیورخ میں ملاقات کی ۔ دونوں فریقوں نے چین-سویس تعلقات کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، مالیات اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی امید ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں