شی جین پنگ

چین کی عالمی سطح پر کروناویکسین کے ضمن میں تعاون بڑھانے کی پیش کش

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جین پنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر کووِڈ19 ویکسین کی تیاری وتقسیم کے ضمن میں تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ہفتے کے روز جی 20 کی الریاض میں منعقدہ ورچوئل سربراہ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے مسافروں کی بلاروک نقل وحرکت سے متعلق پالیسیوں میں بہتر بین الاقوامی روابط کی ضرورت پر زوردیا ۔انھوں نے کہا کہ چین کرونا وائرس کی ویکسینوں کی تحقیق ، تیاری ، پیداوار اور تقسیم کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کو تیار ہے۔چینی صدرنے کہا کہ ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کو تیار ہیں،دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد ومعاونت کی پیش کش کرتے ہیں۔ہم ویکسینوں کو ایک عوامی چیز بنانے کے لیے سخت جدوجہد کررہے ہیں تاکہ تمام ممالک کے شہری اس کو استعمال کرسکیں اور یہ ارزاں دستیاب ہو۔انھوں نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عالمی مسافروں کے سفر کو تیزرفتار عمل بنانے کے لیے مربوط بین الاقوامی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انھوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک ایسے میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کرے گا جس کے تحت مسافروں کے کسی ایک ملک میں کیے گئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کو ڈیجیٹل ہیلتھ کوڈز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں