چینی ریاستی کونسل

چین کی جانب سے تحفظ ماحول کے مضبوط اقدامات جاری

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی ریاستی کونسل کی رواں سال مئی میں جاری کردہ “نئے آلودہ عناصر پر قابو پانے کی منصوبہ بندی ” کے مطابق زہریلے اور مضر کیمیکلز کی پیداوار اور استعمال نئے آلودہ عناصر کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں زیر تعمیر منصوبہ جات میں ماحولیاتی اثرات کی جانچ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے آلودہ عناصر پر کنٹرول کی کوششوں کو نمایاں اہمیت دی جا رہی ہے۔

چین کی وزارت ماحولیات کے محکمہ برائے امور ماحولیاتی اثرات کی جانچ اور انتظام کے سربراہ لیو جی چھوان کے مطابق ایسے منصوبوں کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ، جو ماحولیاتی معیار پر پورا نہیں اترتے ۔اسی طرح ایمیشن معیارات میں شامل کردہ نئے آلودہ عناصر کو سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں