پا کستانی ما ہر صحت

چین کی جانب سے اانسداد وبا اقدامات میں ترمیم کا مقصد چیلنجز کا مؤثر طریقے سے جواب دینا ہے، پا کستانی ما ہر صحت

بیجنگ (عکس آن لائن) پاکستانی صحت عامہ کے ماہر بلال احمد نے کہا کہ بدلتی ہوئی صورتحال اور نئی معلومات اور شواہد کی بنیاد پر حکومتوں کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے میں لچک دار ہونا چاہیے۔چین کی جانب سے اپنے انسداد وبا اقدامات میں ترمیم کا مقصد ، وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا زیادہ مؤثر طریقے سے جواب دینا ہے ۔
تین سال کے بعد وائرس کمزور ہو چکا ہے ،اور ہم مضبوط ہو گئے ہیں ۔ چینی حکومت ہمیشہ لوگوں کی زندگی اور صحت کے بارے میں فکر مند رہی ہے، اور چینی عوام کے لئے سائنسی پیمانے پر انسداد وبا پالیسیاں اپناتے ہوئے “حفاظتی باڑ” کی تعمیر کی گئی ہے ۔

اس کے نتیجے میں عالمی وبا کی پانچ لہروں کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹا گیا ۔ اس دوران ویکسین، ادویات کی تیاری اور علاج و معالجہ کے وسائل کے لئے قیمتی مہلت بھی میسر آئی ۔ آج، وبائی صورتحال میں تبدیلیوں، ویکسینیشن کی مقبولیت اور انسداد وبا کے وافر تجربات کے تناظر میں چین نے پہل کرتے ہوئے اپنے انسدادی اقدامات کی ترتیب نو کی ہے ۔یہ سائنسی، مؤثر اور حقیقت پسندانہ ہے، اور چین اور عالمی معیشت کی بحالی کے لئے بھی سازگار ہے، تاکہ اقتصادی ترقی معمول کی راہ پر واپس لوٹ سکے.منگل کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق

اپنا تبصرہ بھیجیں