چینی وزارت خارجہ

چین کی ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت 

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں ایران اور پاکستان سے متعلق مسائل پر کہا کہ چین ، ایران اور پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتا ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوست ہمسایہ اور چین کے اچھے دوست ہیں۔ چین ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور  ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی حمایت  کرتا ہے۔

ہم ایران اور پاکستان دونوں کے تقاضوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں