قتل کی مذمت

چین کی ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت

بیجنگ (عکس آن لائن)چین نے ایران کے اعلی ترین جوہری ماہر طبیعات محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے نیوز بریفنگ میں فخری زادہ کی موت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ہوا نے کہا کہ چین علاقائی کشیدگی میں اضافے اور علاقائی امن و استحکام کو مجروح کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور حساس ہے تمام فریقین کوعلاقائی تنا ﺅ کو کم کرنے اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں