چین

چین کا امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن)   چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی وزیر خزانہ لان فو آن نے اجلاس میں شرکت کی اور امریکی فریق کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کی صدارت چین کے  نائب وزیر خزانہ لیاو من اور یو ایس انڈر سیکرٹری آف ٹریژری جے شمبوگ نے کی اور اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ اقتصادی محکموں نے شرکت کی۔ سان فرانسسکو   اجلاس میں طے  پانے والے تین اہم اتفاق رائے کے مطابق، چین اور امریکہ نے دونوں ممالک کی  میکرو  معاشی صورتحال اور پالیسیوں،     G20  مالی تعاون ، ، ترقی پذیر ممالک کے قرض، صنعتی پالیسیاں اور دیگر موضوعات پر تفصیلی،واضح اور  عملی بات چیت کی۔

چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر محصولات میں اضافے، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں اور چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں  فریقوں  نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں