کیو آر کوڈز

چین: وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے کیو آر کوڈز کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کا فروغ

بیجنگ (عکس آن لائن ) چین کے آن لائن پیمنٹ کلیئرنگ ہاس نیٹس یونین کلیئرنگ کارپوریشن (این یو سی سی ) نے کیو آر کوڈز کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ملک بھر میں نوول کورونا وائرس سے بچنے اور اس پر قابو پانے کے لئے ٹیکسوں کی ادائیگی کو آسان بنایا جاسکے۔

این یوسی سی نے منگل کے روز کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان وی چیٹ یا علی پے کے ذریعے کیو آر کوڈز کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی کرسکتے ہیں اور ادائیگی میں پیش رفت کا پتہ چلا سکتے ہیں۔

جنوری 2019کے آغاز میں این یو سی سی نے ہونان، ہےنان، فوجیان اور چے جیانگ صوبوں کے ساتھ ساتھ چھنگ تا شہر میں ٹیکس ادائیگی کے لئے ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کردیا تھا۔

2019 میں کیو آر کوڈز کو استعمال میں لاتے ہو ئے 39 لاکھ 70ہزار ٹرانزیکشنز کے ذریعے 4 ارب 64 کروڑ یوآن (تقریبا 66 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر )کی ٹیکس ادائیگیاں کی گئی۔

پائلٹ علاقوں میں کیو آر کوڈز سکین کرکے ٹیکس ادائیگی کا بنیادی طریقہ کار بنائے جانے کے بعد تقریبا 20 قسم کے ٹیکسوں کو اس طریقہ کار میں شامل کیا گیا تاکہ پچاس ہزار یوآن سے کم ادائیگیوں کے لئے کیو آر کوڈز کو استعمال کرکے چھوٹے کاروباروں اور افراد کے مطالبے کو پورا کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں