چین نے

چین نے دو نئے ٹیکنالوجی تجرباتی مصنوعی سیارے لانچ کر دیے

شی چھانگ(عکس آن لائن) چین نے ہفتے کے روز جنوب مغربی چینی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے دو مصنوعی سیارے منصوبہ بند مدار میں بھیجے ہیں۔مال بردار راکٹ لانگ مارچ ۔11 کے ذریعے بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 13 منٹ(پاکستان میں 1 بج کر 13 منٹ)پر بھیجے جانے والے ٹیکنالوجی تجربات والے 2 مصنوعی سیارے بنیادی طور پر نئے زمینی مشاہدے کے ٹیکنالوجی تجربات کے لئے استعمال ہونگے۔یہ بھی لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 332 واں مشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں