نغمانہ ہاشمی

چین نے دنیا کے مختلف ممالک کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے، سابق سفیر نغمانہ ہاشمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نے نہ صرف خود ترقی کی بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کی ترقی میں ان کی مدد بھی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں اجلاس کے دوران ” ہمہ گیر عوامی جمہوریت اور ترقیاتی تجربات ” کے عنوان سے چین-پاکستان ورچوئل سیمینار کے دوران کیا

اس موقع پر پاکستان میں چین کی قائم مقام سفیر پھانگ چھون شوئے نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کے لیے چینی صورتحال سے مطابقت رکھنے والا جمہوری ماڈل پیش کیا ہے یعنی ایک ہمہ گیر عوامی جمہوریت جو مکمل نظام اورشراکت کے تجربات پر مشتمل ہے، چائنا این جی او نیٹ ورک فار انٹرنیشنل ایکسچینجز اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیسی نے مشترکہ طور پر سیمینار کا اہتمام کیا۔
چائنا ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینجز کے نائب سربراہ آئی پھنگ نے کہا کہ عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے جمہوریت کو دوسروں پر بالادستی قائم کرنے کا آلہ بنانے کی مخالفت کی جانی چاہیے۔جمہوریت کے لیے توجہ ، ترقی پرمرکوز ہونی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں